راولپنڈی : خیابان سرسید سے دو طالبات کے اغوا کی کوشش کا معاملہ

ملزمان گاڑی چوری کرنا چاہتے تھے ۔ ایس ایچ اور تھانہ پیرودھائی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 اگست 2016 12:21

راولپنڈی : خیابان سرسید سے دو طالبات کے اغوا کی کوشش کا معاملہ

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25اگست 2016ء) : خیابان سرسید سے 2 طالبات کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اور تھانہ پیرو دھائی ملک ریاض نے بتایا کہ خیابان سرسید میں اسلحے کے زور سے افراد گاڑی میں سوار ہوئے۔

(جاری ہے)

تھوڑا دور جا کر ایک طالبہ نے گاڑی سے چھلانگ لگا دی۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے تھوڑا دور جا کر ڈرائیور اور دوسری طالبہ کو بھی اتار دیا جس سے یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ ملزمان گاڑی چوری کی نیت سے آئے تھے۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان کی تلاش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :