ڈیرہ بگٹی : لوٹی گیس فیلڈ‌میں گیس لائن دھماکہ خیز مواد سے تباہ ۔لیویز ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 اگست 2016 12:17

ڈیرہ بگٹی : لوٹی گیس فیلڈ‌میں گیس لائن دھماکہ خیز مواد سے تباہ ۔لیویز ..

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25اگست 2016ء) : ڈیرہ بگٹی میں گیس لائن دھماکے سے تباہ ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیوی ذرائع نے بتایا کہ لوٹی گیس فیلڈ میں گیس لائن دھماکہ خیز مواد سے تباہ ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

دھماکے کے بعد گیس پائپ لائن میں آگ لگ گئی جسے بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ حکام کو طلب کر لیا گیا ہے۔ پائپ لائن سے گیس کنواں نمبر 7 سے پلانٹ کو جا رہی تھی۔ دھماکے کے بعد گیس کنوئیں سے پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :