کراچی ‘ پولیس موبائل حادثے کا شکار ،5 اہلکار اور 2 ملزمان زخمی

جمعرات 25 اگست 2016 12:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) کراچی میں جناح اسپتال کے قریب پولیس موبائل ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں 5 پولیس اہلکار اور 2 ملزمان زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کے قریب خواجہ اجمیر نگری کی پولیس موبائل روڈ کے بیچ میں رکھے بیریئر سے ٹکرا گئی۔

(جاری ہے)

حادثے کے باعث پولیس موبائل میں بیٹھے 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق موبائل میں دو ملزمان بھی موجود تھے۔ تمام زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی جگہ پر اسٹریٹ لائٹ نہ ہونے کے باعث اندھیرا تھااور اسی وجہ سے ڈرائیورکو بیریئر نظر نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :