پاک افغان سرحدپر ڈیڈ لاک برقرار‘ پاک افغان سرحد پرباب دوستی ساتویں روزبھی بند رہا

جمعرات 25 اگست 2016 12:14

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء)باب دوستی کھولنے سے متعلق ڈیڈ لاک برقرار ہے،پاک افغان سرحد پرباب دوستی ساتویں روزبھی بند رہا ۔بھارت نواز بعض افغانیوں کی اشتعال انگیزیوں کے خلاف چمن بارڈر پر باب دوستی کو بند کردیا گیا ہے، دوطرفہ تجارت ،نیٹو سپلائی ، ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت ہر قسم کی تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔

(جاری ہے)

افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر انجینئر دارو خان کہنا ہے کہ سرحد کھلنے سے متعلق فوری اقدمات کیے جائے۔

سرحد کی بندش سے پاک افغان تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے، جبکہ باب دوستی کھولنے سے متعلق تین بار پاک افغان سرحدی فورسز کے درمیان فلیگ میٹنگ کا انعقاد بے نتیجہ ثابت ہوئے۔میٹنگز میں پاکستانی حکام نے باب دوستی کھولنے سے متعلق دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ افغان حکام کو 18 اگست کے واقعہ پر معذرت کرنا ہو گی۔