نوشہرہ ‘نظام پور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 نوجوان ہلاک‘ ملزمان فرار

جمعرات 25 اگست 2016 12:12

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) نوشہرہ کے علاقے نظام پورمیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 3 نوجوانوں کو قتل کردیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ نظام پور پولیس کے مطابق جبی مندوری روڈ پر تین نوجوان کو نامعلوم ملزمان نے قتل کیا، تینوں نوجوانوں کی عمریں20 سے 22برس کے درمیان ہے جن کی شناخت ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

عبداللہ کا تعلق چترا صوابی، ارشد ٹوپی صوابی اور جواد کا تعلق خان کالونی مردان سے ہے، تینوں لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال نوشہرہ منتقل کردی گئی ہے جن میں سے پوسٹ مارٹم کے بعد دو لاشیں ورثاء حوالے کردی گئی۔

ایک لاش ابھی بھی ڈی ایچ کیواسپتال کے مردہ خانے میں پڑی ہے، ابتدائی طورپر تینوں کیقتل کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی، پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :