Live Updates

جہلم‘ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر جہلم نے عمران خان کو 27 اگست کو طلب کر لیا

جمعرات 25 اگست 2016 12:12

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر جہلم نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے عمران خان سے 27 اگست تک وضاحت طلب کرلی اور کہا ہے کہ وہ خود یا پانے وکیل کے ذریعے وضاحت دیں کہ انہوں نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جہلم کا دورہ کیوں کیا جب کہ انہیں 23 اگست کو ضابطہ اخلاق سے متعلق آگاہ کردیا تھا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے جہلم میں ضمنی انتخابات کے باعث عمران خان کو جلسے میں شرکت سے روک دیا تھا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی تو کارروائی ہو گی۔ ریٹرننگ افسرخورشیدعالم نے ضابطہ اخلاق کی یاد دہانی کیلئے عمران خان کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کی انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شیڈول جاری ہونے کے بعد حلقے کا دورہ نہیں کر سکتے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :