گجرات ‘سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ سیکیورٹی اہلکاروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والا ایک دہشت گرد ہلاک

4 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ‘ 2 دستی بم برآمد

جمعرات 25 اگست 2016 12:11

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) صوبہ پنجاب کے شہرگجرات میں انسداد دہشت گردی فورس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے کے بعد ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ چار فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس کے حکام کا کہناتھا کہ گجرات کے علاقہ رکھ پبی میں پانچ دہشت گردوں کے مقیم ہونے کی خفیہ اطلاعات موصول ہوئی۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی کو ملنے والی اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی فورس نے مذکورہ مقام پر چھاپہ مارا،اسی دوران دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی۔

جوابی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ چار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ہلاک دہشت گرد کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ دہشت گردوں نے سکیورٹی اہلکاروں کو ہدف بنانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔جائے وقوعہ سے 2 دستی بم اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے

متعلقہ عنوان :