پاکستان سے افغان مہاجرین کی واپسی جاری ، بدھ کو2649 افراد وطن واپس پہنچ گئے

جمعرات 25 اگست 2016 12:00

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 اگست۔2016ء) پاکستان سے افغان مہاجرین کی واپسی کاسلسلہ جاری ہے، بدھ کو 2ہزار649 افراد واپس افغانستان واپس پہنچ گئے ہیں، واپس جانے والے افراد کو یو این ایچ سی آر کی جانب سے فی کس400 امریکی ڈالر دیئے جارہے ہیں۔ جمعرات کو یواین ایچ سی آر کے جاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان سے رجسٹرڈ غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز2 ہزار649 افراد واپس افغانستان پہنچ گئے ہیں، اب تک کل63 ہزار634 افراد واپس افغانستان پہنچ گئے ہیں جن میں صوبہ خیبرپختونخوا سے 48 ہزار، بلوچستان سے 4600، سندھ سے 8 ہزار، پنجاب سے ایک ہزار اور آزاد کشمیر سے 128 افراد واپس پہنچ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان پہنچ جانے والے افراد کو ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت مفت خوراک فراہم کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی پاکستان میں قیام کی مدت میں31 دسمبر2016ء تک ہے،اس کے بعد قیام کی مدت میں اضافہ نہیں کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :