لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف شہروں‌میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 اگست 2016 11:50

لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف شہروں‌میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25اگست 2016ء) : لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف شہروں میں آج صبح ہی سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ مومسیات کے مطابق آج کراچی، سکھر ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہے گا۔

ابر باراں برسنے کے سبب نشیبی علاقے زیر آب آنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے ۔ دوسری جانب بارش سے شہر کے مختلف علاقوں میں 80 سے زائد فیڈرز بند ہونے کے باعث بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 95 رہا ۔

متعلقہ عنوان :