ریاض: بنک صارفین سے رقم لوٹنے والے گروہ کے 12 ارکان گرفتار

جمعرات 25 اگست 2016 11:47

ریاض: بنک صارفین سے رقم لوٹنے والے گروہ کے 12 ارکان گرفتار

ریاض: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 اگست 2016ء ) : ریاض پولیس نے خفیہ کاروائی کرتے ہوئے بنک صارفین کو لوٹنے والے گروہ کے 12ارکان گرفتار کر لیے۔ ریاض پولیس کے ترجمان کرنل فواز المیمن نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گروہ کے ارکان بنک سے رقم لے کر نکلوا نے والے شخص کا پیچھا کرتے اور موقع ملتے ہی لوٹ کر فرار ہو جاتے۔

(جاری ہے)

لیٹروں کے گروپ کے ارکان کرائے کی ٹیکسی پر سارے شہر کے بنکوں کے اردگرد چکر لگاتے اور جس بنک کے پاس آسان شکار ملتا لوٹ لیتے ۔

ملزمان سے تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے تقریباََ 15افراد کو ایسی ہی وارداتوں میں لوٹا ہے۔ گروہ کے ارکان میں 9ایتھوپیائی شہری،2مصری اورایک سوڈانی شہری شامل ہے ۔ ملزمان دوران ڈکیتی چھریوں اور چاقوؤں کا بھی آزادانہ استعمال کرتے تھے۔ملزمان سے مزید تفیتش جاری ہے ۔