آٹھویں سارک وزرائے خزانہ کانفرنس کا آغاز آج سے اسلام آباد میں‌ہو گا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 اگست 2016 11:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25اگست 2016ء) : آٹھویں سارک وزرائے خزانہ کانفرنس کا آغاز آج سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی سارک ممالک وزرائے خزانہ کانفرنس دو روز تک جاری رہے گی۔ اس کانفرنس میں 8 سارک ممالک سے 100مندوبین شریک ہوں گے۔سارک وزرائے خزانہ کانفرنس کے پہلے دن سارک سیکریٹریز خزانہ کا اجلاس ہو گا، جس کے بعد 26اگست کو وزرائے خزانہ کا اجلاس ہو گا۔

26 اگست کو وزرائے خزانہ کے اجلاس سے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف بھی خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

اس کانفرنس میں بھارت کے وزیر خزانہ شریک نہیں ہوں گے البتہ ان کی جگہ سیکریٹری اقتصادی امور، بنگلا دیش سے وزیر مملکت برائے اقتصادی اور افغانستان سے نائب وزیر خزانہ اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے۔ جبکہ دہگر ممالک سری لنکا، مالدیپ اور بھوٹان کے وزرائے خزانہ اس کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ دو روز تک جاری رہنے والی اس کانفرنس میں کسٹمز، دوہرے ٹیکسوں سے بچاؤ، سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور تحفظ، بنکنگ کے شعبے میں باہمی تعاون اور آزادانہ تجارت کے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔علاوہ ازیں جنوبی ایشیائی اکنامک یونین بنانے کے لیے اقدامات بھی تجویز کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :