راولپنڈی : پاک افغان بارڈر پر انٹیلی جنس اور کومنگ آپریشن۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 اگست 2016 11:33

راولپنڈی : پاک افغان بارڈر پر انٹیلی جنس اور کومنگ آپریشن۔ آئی ایس پی ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25اگست 2016ء) : پاک افغان بارڈر پر انٹیلیجنس اور کومبنگ آپریشن کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ چمن میں پاک افغان بارڈر پر انٹیلی جنس اور کومبنگ آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس اور کومبنگ آپریشن میں 8 دہشتگرد گرفتار ہوئے۔ دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ ، گولہ بارود برآمد ہوا جن میں راکٹ ، ڈیٹونیٹرز اور تیار بارودی سرنگیں شامل ہیں ۔ سکیورٹی فورسز نے گرفتار دہشتگردوں کو انٹیلی جنس ایجنسیز کے حوالے کر دیا ہے ۔ جس کے بعد انٹیلی جنس اداروں نے گرفتار دہشتگردوں سے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :