کراچی: لکی اسٹار کے قریب فائرنگ، فوجی اہلکارجاں بحق

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 25 اگست 2016 08:49

کراچی: لکی اسٹار کے قریب فائرنگ، فوجی اہلکارجاں بحق

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25اگست۔2016ء) کراچی مین لکی اسٹار کے قریب فائرنگ ہوئی ہے جس میں ایک فوجی اہلکارجاں بحق ہوا ہے۔ پولیس میڈیا سیل کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پیش آیا۔ فائرنگ سے سپاہی امجد زخمی ہوا تھا۔زخمی جوان کو پہلے جناح اسپتال اور پھر پی این ایس شفا منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

زخمی جوان پی این ایس شفامیں انتقال کر گیا۔ پولیس کے مطابق واقعےکے وقت سپاہی ڈیوٹی پر اور سادھا کپڑوں میں تھا۔ واقعےمیں 2 دیگر افراد بھی زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق ملزم کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کیا۔ ملزم کا دوسرا ساتھی فرار ہے جس کی تلاشی کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :