Live Updates

کراچی: ضلع غربی میں متحدہ کو ووٹ، تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 25 اگست 2016 08:49

کراچی: ضلع غربی میں متحدہ کو ووٹ، تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25اگست۔2016ء) کراچی کے ضلع غربی میں ایم کیوایم کو مبینہ طور پر ووٹ دینے پر تحریک انصاف میں پھوٹ پڑگئی ہے۔ نعیم الحق کا کہنا ہے کہ مقامی قیادت کےاختیارات سے تجاوز کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ جہانگیرترین نےعمران اسماعیل کا فیصلہ درست قراردیدیا ہے۔ایم کیو ایم کو مبینہ طور پر ووٹ دینے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑگئی، ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق کا کہنا ہے کہ ضلع غربی میں ہونے والے معاملات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے درمیان ہونے والی مقامی قیادت کی مبینہ ڈیل کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے جبکہ تحریک انصاف کراچی کے رہنما عمران اسماعیل نے نعیم الحق کے بیان پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نعیم الحق ٹوئٹ کرنے سے پہلے ایک بار بات کرلیتےتوخوشی ہوتی۔دوسری جانب تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین عمرن اسماعیل کی حمایت میں کود پڑے۔ سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر ترین نے عمران اسماعیل کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران اسماعیل نے صورتحال دیکھ کر درست فیصلہ کیا ہے۔ جہانگیر ترین ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کے تعلقات میں بہتری کےلیے بھی کافی پر امید دکھائی دیے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :