کراچی میں ایم کیو ایم کے دفاتر سیل ہونا شروع

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 25 اگست 2016 03:23

کراچی میں ایم کیو ایم کے دفاتر سیل ہونا شروع

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24اگست۔2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم کے دفاتر کو سیل کیا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیکورٹی اداروں نے ایم کیو ایم کا نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا سیکٹر آفسز کو سیل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایم کیو کے دفاتر کے باہر قانونی پرچے چسپاں کر دیئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ 2 روز قبل متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے پاکستان مخالف نعروں کے بعد متحدہ کے مرکز نائن زیرو کو سیل کر دیا گیا تھا اور متعدد رہنمائوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ سندھ بھر میں بھی متعدد دفاتر کو سیل کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :