ناروے کی سیاست دان پارلیمنٹ کے اجلاس میں بھی پوکیمون گو کھیلتی رہی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 24 اگست 2016 23:52

ناروے کی سیاست دان پارلیمنٹ کے اجلاس میں  بھی پوکیمون گو کھیلتی رہی

اوسلو، ناروے۔ ناروے کی لبرل پارٹی کی سربراہ کو پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران پوکیمون گو گیم کھیلنے پر اپنے ساتھیوں کی طرف سے شدید تنقید کانشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ناروے کی پارلیمنٹ میں دفاع اور خارجہ امور کی کمیٹی ملک میں مجوزہ ائیر بیس کی بندش کے بارے میں بتا رہی تھی۔ ایسے میں ٹرائن سکی جو پارلیمنٹ کی ممبر اورلبرل پارٹی، کی سربراہ ہے ، کو پوکیمون گو گیم کھیلتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد لوگوں نے اس پر تنقید شروع کر دی۔

(جاری ہے)


پراگرس پارٹی کے لیڈر نے اسے پارلیمنٹ کی بے عزتی قرار دیا۔ اس کا کہنا تھا کہ ٹرائن کا پوکیمون گو کھیلنا اپنے ووٹر اور پارلیمنٹ میں موجود دوسرے لوگوں کی بھی بے عزتی ہے۔
ٹرائن کا کہنا ہے کہ ساتھ موجود لوگوں کے شکایت کرنے پر اس نے گیم کھیلنا بند کر دی تھی ، تاہم ٹرائن کا کہنا ہے کہ اس کا یہ عمل کسی کی بے عزتی کے لیے نہیں تھا۔
ناروے کی وزیر اعظم ایرنا سولبرگ بھی پوکیمون گو گیم کی شوقین ہیں۔ انہوں نے پچھلے ہفتے ایک رپورٹر کو بتایا تھا کہ وہ اس گیم کے 14 ویں لیول پر ہیں۔