رینجرز کا کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں ایم کیو ایم کے دفتر پر چھاپہ، پاکستان مخالف نعرے لگانے والی 2 خواتین گرفتار

muhammad ali محمد علی بدھ 24 اگست 2016 23:23

رینجرز کا کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں ایم کیو ایم کے دفتر پر چھاپہ، ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 اگست ۔2016ء) متحدہ کی 2 خواتین کو پاکستان مخالف تقاریر کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز کی جانب سے کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں ایم کیو ایم کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چھاپے کے دوران پاکستان مخالف نعرے لگانے والی 2 خواتین گرفتار کر لی گئی ہیں۔ دونوں خواتین نجی ٹی وی چینل کے دفتر پر حملے میں بھی ملوث رہی ہیں۔ حالیہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ متحدہ سے تعلق رکھنے والی کسی بھی خاتون کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔