آصف علی زرداری نے سندھ کے بلدیاتی الیکشن میں کامیابی پر پیپلز پارٹی کے نامزد میئرز، ڈپٹی میئرز، چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کو مبارکباد

بدھ 24 اگست 2016 23:18

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 اگست ۔2016ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ کے بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے نامزد میئرز، ڈپٹی میئرز، چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی ہے۔ آصف زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے میئرز، ڈپٹی میئرز، چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کے انتخاب میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پارٹی قیادت پر عوامی اعتماد کا اظہار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے منتخب ہونے والے میئرز، ڈپٹی میئرز، چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں پر زور دیا ہے کہ وہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ انہیں مقامی حکومتوں کے ذریعے زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تمام منتخب عوامی نمائندوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام منتخب نمائندے عوام سے قریبی رابطہ استوار کریں اور ان کے مسائل پی پی کے فلسفہ کے مطابق حل کریں۔