وزیر اعظم پانامہ لیکس میں بری طرح پھنس چکے ہیں،عمران خان
ہمیں بحثیت قوم مل کر تمام حکومتی اداروں کا گھیراو کر کے اس کیخلاف احتساب یقینی بنانا ہے ، جن ملکوں میں قانون پر عمل درآمد اور احتساب کیا جاتا ہے وہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوتے ہیں ،چیئرمین تحریک انصاف کا جہلم میں انتخابی جلسہ سے خطاب
بدھ 24 اگست 2016 23:17
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 اگست ۔2016ء) موجودہ وزیر اعظم پانامہ لیکس میں بری طرح پھنس چکے ہیں اب ہمیں بحثیت قوم مل کر تمام حکومتی اداروں کا گھیراو کر کے اس کے خلاف احتساب کو یقینی بنانا ہے کیونکہ جن ملکوں میں قانون پر عمل درآمد اور احتساب کیا جاتا ہے وہ ممالک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتے ہیں اور کرپشن سے پاک ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ضمیر جعفری اسٹیٹڈیم میں حلقہ این اے 63کے تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری فواد حسین کے انتخابی جلسہ سے عوام کے ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے جنرل ضیا ء الحق کی وساطت سے پہلے پنجاب پر حکومت کی اور سب اچھا کی رپورٹ حاصل کر کے ملک کے وزیر اعظم بنے کیونکہ جنرل ضیاء الحق نے تمام ارکان اسمبلی کو اکٹھا کر کے ان کی قیمت اپنے ساتھ ملانے کیلئے لگوائی جس کی ادائیگی میاں محمد نواز شریف نے کی کیونکہ ان معاملات میں موصوف بہت اچھے سوداگر تھے ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس عامر فاروق سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.