حکومت اپوزیشن میں سے کچھ لوگوں کو خریدنے کی کوشش کررہی ہے،نوازشریف کے ساتھ جو شخص بھی کھڑا ہوگا وہ اپنی سیاست دفن کرے گا،27اگست کو ملتان اور 28کو کراچی میں بڑا جلسہ کریں گے،پاناما لیکس اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے،پاکستان کیخلاف بولنے والوں پرآرٹیکل 6لگنا چاہیے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدکی ملتان ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو

بدھ 24 اگست 2016 23:17

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 اگست ۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن میں سے کچھ لوگوں کو خریدنے کی کوشش کررہی ہے۔نوازشریف کے ساتھ جو شخص بھی کھڑا ہوگا وہ اپنی سیاست دفن کرے گا۔27اگست کو ملتان اور 28کو کراچی میں بڑا جلسہ کریں گے۔پاناما لیکس اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پاکستان کیخلاف بولنے والوں پرآرٹیکل 6لگنا چاہیے۔بدھ کی شب ملتان ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کراچی میں میڈیا پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔پاکستان مخالف بات کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی ہونی چاہیے۔قائدایم کیوایم کے بیان کی شدید مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی سیاست میں اہم موڑ آیا ہے ،اہم فیصلے ہونے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم نے خود فیصلہ کرنا ہے کہ ان کو کس طرف جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے محمود اچکزئی اور قائد متحدہ قومی موومنٹ الطاف حسین کے بیانات کی مذمت تک نہیں کی۔سانحہ ماڈل ٹاؤن اور پانامالیکس سے حکومت کی جان نہیں چھوٹ سکتی۔ حکومت کیخلاف ملک گیرتحریک چلارہے ہیں،امید ہے کہ عوام جاگ جائے گی۔شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ وہ 27اگست کو ملتان اور 28کو کراچی میں بڑا جلسہ کریں گے۔جلسے میں عوامی تحریک اور تحریک انصاف سمیت کئی جماعتیں شرکت کریں گے۔27اگست کو ملتان میں گھنٹہ گھر سے نواں شہر چوک تک بڑی ریلی نکالی جائے گی۔