آج سبق مل گیا ہے پریس کانفرنس کے دوران کال نہیں سننی چاہیے، نومنتخب ڈپٹی میئر کراچی

مجھے اسپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی کی کال آئی تھی، بلا وجہ ایشو نہ بنایا جائے، ارشد وہرہ

بدھ 24 اگست 2016 23:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء) کراچی کے نو منتخب میئر وسیم اختر کی میڈیا سے گفتگو کے دوران ساتھ ہی کھڑے نومنتخب ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا کو کسی کی کال آئی۔ وسیم اختر اس دوران میڈیا سے جارحانہ انداز میں گفتگو کر رہے تھے۔ارشد وہرا نے فون پر جواب دیا کہ میں روک رہا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے وسیم اخترسے سرگوشی کی کہ وسیم بہت کیئرفل رہو۔ کل والے سبجیکٹ پر مت آنا۔ بعدازاں میڈیا سے بات چیت میں نو منتخب نائب میئر کراچی ارشد وہرا نے کہاکہ آج سبق مل گیا ہے کہ پریس کانفرنس کے دوران کال نہیں سننی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مجھے اسپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی کی کال آئی تھی، بلا وجہ ایشو نہ بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :