ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق کراچی کے میئر اور ارشد وہرہ ڈپٹی مئیر منتخب ہوگئے

بدھ 24 اگست 2016 23:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء) ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق کراچی کے میئر اور ارشد وہرہ ڈپٹی مئیر منتخب ہوگئے ہیں۔کراچی کے بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ اختتام پزیر ہوگیا۔ بدھ کومیئر، ڈپٹی میئر، چیئر مین اور وائس چیئرمین کے انتخاب کے لیئے صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک ووٹنگ عمل جاری رہا۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کراچی کے میئر اور ارشد وہرہ ڈپٹی مئیر منتخب ہوگئے ہیں۔ میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیئے 308 میں سے 295 ووٹ کاسٹ کیئے گئے، جبکہ ایم کیو ایم نے 214 ووٹ حاصل کیئے۔دوسری جانب غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ضلع شرقی سے ایم کیو ایم کے معید انور چیئرمین اور رؤف خان وائس چیئرمین، ضلع کورنگی سے ایم کیو ایم کے سید نیئر رضا چیئرمین جبکہ رکن الدین وائس چیئرمین، ضلع غربی سے ایم کیو ایم کے اظہار الدین چیئر مین ، جبکہ کراچی اتحاد کے عزیز اﷲ آفریدی 44 ووٹ لیکر وائس چیئرمین، ضلع جنوبی سے ایم کیوا یم کے ارشاد علی چیئرمین جبکہ ن لیگ کے سلطان بہادر وائس چیئرمین کامیاب ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ضلع سینٹرل سے ایم کیو ایم کے چئیرمین اور وائس چیئرمین بلا مقابلہ پہلے ہی منتخب ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :