امیگریشن حکام نے لاہور ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزے پر سپین جانے کی کوشش کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا

بدھ 24 اگست 2016 23:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء) امیگریشن حکام نے لاہور ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزے پر سپین جانے کی کوشش کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ امیگریشن حکام نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جعلی ویزے پر سپین جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔مسافر سعید نے برطانیہ کے جعلی ویزے پر براستہ دوحہ سپین جانے کی کوشش کی جسے امیگریشن حکام نے ناکام بنا دیا ، مسافر سعید نے قطر ائیر کی پرواز 629 سے جانا چاہتا تھا۔

متعلقہ عنوان :