صوبائی مشیر سینٹر سعید غنی کا اے آر وائی کے دفتر کا دورہ

میڈیا ؤسز پر حملہ اور پاکستان کے خلاف استعمال کی گئی اشتعال انگیز زبان ناقابل برداشت ہے

بدھ 24 اگست 2016 23:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے محنت سینیٹر سعید غنی نے شام اے آر وائی کے دفتر کا دورہ کیا اور وہاں ایک سیاسی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے توڑ پھوڑ کرنے کے نقصانات کا جائزہ لیا اس موقع پر چینل کی سینئر انتظامیہ نے صوبائی مشیر کو نقصان کی تفصیلات سے آگاہ کیا صوبائی مشیر سینٹر سعید غنی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو سیاسی جماعت اپنے اپ کو جمہوری سمجھتی ہے اس کے قائد کی جانب سے اشتعال انگیز تقریر کے زریعے کارکنوں کو تشدد پر اکسانا اور میڈیا ہاؤسز پر حملہ کرنا ایک شرمناک عمل ہے قیادت کا کام کارکنوں کو اکسانا نہیں بلکہ انہیں اپنے کنٹرول میں رکھنا ہوتا ہے لیکن گزشتہ روز کے افسوسناک عمل میں جمہوریت اور جمہوری روایات کے بالکل خلاف کام کیا گیا سینٹر سعید غنی نے کہا کہ ٹی وی چینل پر حملہ تو قابل مذمت تھا ہی لیکن جو زبان پاکستان کے خلاف استعمال کی گئی وہ بھی ناقابل برداشت ہے ۔

(جاری ہے)

جرم سرزد کر کے معافی تلافی کرنا معاملے کا حل نہیں حکومت سندھ تشدد میں ملوث شرپسندوں کے خلاف ایکشن لے رہی ہے اور میڈیا ہاؤسز کو ہر قسم کی سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :