معراج محمد خان ایک عظیم سیاستدان ،کھرے اور بااصول انسان تھے ،سینٹر سعید غنی

بدھ 24 اگست 2016 23:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے محنت وافرادی قوت سعید غنی نے پاکستان کے نامور سیاست دان مرحوم معراج محمد خان کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں ایسے سیاستدانوں کا قحط ہے مجھے معراج محمد خان سے سیاست کے حوالے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقعہ ملا ۔ملک وقوم کے لئے ان کی خدمات کو عرصہ دراز تک یاد رکھا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نامور سیاست دان مرحوم معراج محمد خان کے حوالے سے ایک تعزیتی ریفرنس سے خطاب کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ایسے قدآور سیاستدانوں کا فقدان ہے ۔ان کے انتقال سے ملک ایک عظیم انسان اور کھرے سیاستدان سے محروم ہوگیا ہے ۔مرحوم معراج محمد خان نے کبھی بھی اپنے اصولوں پر سودے بازی نہیں کی مشیر محنت نے مزید کہا کہ مرحوم معراج محمد خان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء تو پر نہیں کیا جاسکتا تاہم ان کی یادوں کو تازہ رکھنے کے لئے ان کے نام سے ایک ادارہ بنایا جائے گا اس موقع پر دیگر شرکاء نے مرحوم معراج محمد خان کی سیاسی خدمات پر روشنی ڈالی اور انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :