آئین اور قانون سب کے لئے برابر ہے ، سندھ میں قانون کی خلاف ورزی ہونے پر کارروائی ہونی چاہیے

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

بدھ 24 اگست 2016 23:06

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 اگست ۔2016ء ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آئین اور قانون سب کے لئے برابر ہے ، سندھ میں قانون کی خلاف ورزی ہونے پر کارروائی ہونی چاہیے ۔ بدھ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ قانون سے بالا تر کوئی نہیں ہوتا ۔

(جاری ہے)

آئین اور قانون سب کے لئے برابر ہے اور قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی ہونی چاہیے چاہے وہ کتنی بھی بڑی شخصیت نہ ہو ۔

انہوں نے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ سندھ میں بھی قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی ہر صورت میں ہونی چاہیے ۔ خاص طور پر جو بھی ریاست کے خلاف بات کرے اس کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے ۔ جو بھی ریاست کے خلاف بات کرتا ہے اس سے ہمیں کسی قسم کی کوئی ہمدردی نہیں ہے ۔ ہم ایسے شخص کا محاصبہ کرکے رہینگے ۔