پولیو ٹاسک فورس کا جیکب آبادمیں کمشنر کی صدارت میں اجلاس تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی شرکت پولیو مرض کے خاتمے کے لیے اقدامات سے مطمئن نہیں کارکردگی بہتر بنائی جائے

بدھ 24 اگست 2016 23:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 اگست ۔2016ء) پولیو ٹاسک فورس کا جیکب آبادمیں کمشنر کی صدارت میں اجلاس تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی شرکت پولیو مرض کے خاتمے کے لیے اقدامات سے مطمئن نہیں کارکردگی بہتر بنائی جائے،انعام اﷲ دھاریجو تفصیلات کے مطابق پولیو ٹاسک فورس کااجلاس جیکب آباد کے کانفرنس روم میں کمشنر لاڑکانہ انعام اﷲ دھاریجو کی صدارت میں منعقد کیاگیا جس میں ڈی سی جیکب آباد آغاشاہنواز بابر ،ڈی سی کشمور ڈاکٹر حفیظ سیال ،ڈی سی شکار پور سکند رخشک سمیت تینوں اضلاع کے محکمہ صحت کے افسران ودیگر نے شرکت کی اے ڈی سی نعمان صدیقی نے پولیو مہم کے متعلق بریفنگ دی اجلاس میں پولیو کے امور ای پی آئی پروگرام کا جائزہ لیاگیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر لاڑکانہ انعام اﷲ دھاریجو نے کہاکہ پولیو مرض کے خاتمے کے لیے کیے گئے اقدامات سے مطمئن نہیں کارکردگی بہتر بنائی جائے بصورت دیگر سخت کاروائی کی جائے گی حکومت سندھ نے صوبے سے پولیو کا جڑ سے خاتمے کا عزم کیاہے ہم پھولوں سے معصوم بچوں کی زندگی پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ کرنا چاہتے ہیں اوریہ ہم سب کا قومی فریضہ ہے، کیونکہ صحت مند بچے ہی صحت مند معاشرے کی ضمانت ہیں کمشنر لاڑکانہ نے عورت سینٹر کا بھی دورہ کیا اس موقع پر عورت سینٹر کی ڈائریکٹر خالدہ سومرو ،ایڈوکیٹ شوکت سولنگی سینٹر کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :