وزیر اعلی سندھ سےّد مراد علی شاہ کے احکامات کے مطابق ڈسڑکٹ ساؤتھ میں جمع ملبے کے ڈھیروں کی صفائی کے کام کا ہنگامی بنیادوں پرآغاز کردیا گیا ہے،یڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ساؤتھ محمد نعیم سندھو

بدھ 24 اگست 2016 22:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 اگست ۔2016ء) ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ساؤتھ محمد نعیم سندھو نے کہا ہے کہ وزیر اعلی سندھ سےّد مراد علی شاہ صاحب کے احکامات کے مطابق ڈسڑکٹ ساؤتھ میں جمع ملبے کے ڈھیروں کی صفائی کے کام کا ہنگامی بنیادوں پرآغاز کردیا گیا ہے ابتدائی طور پر صدر اور لیاری زونز کے 44 مختلف مقامات پر جمع کچرے اور ڈیبریز کو تین شفٹوں میں بھاری مشینری کی مددسے اٹھایا جارہا ہیاس ضمن میں تمام دستیاب مشینری اور اسٹاف فیلڈ پر موجود ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ محمد سلیم راجپوت کی مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین اور اسٹنٹ کمشنر سول لائنز عرفان میروانی اور ڈائریکٹر سینیٹیشن مقصود بندھانی کے ہمراہ کلفٹن تا شیریں جناح کالونی کی ساحلی پٹی پر جمع کچرے اور ملبے کے ڈھیر ہٹانے کے جاری کام کے معائینے کو موقع پر کیا ایڈمنسٹریٹر ساؤتھ محمد نعیم سندھو نے کہا کہ صفائی کی خصوصی مہم میں ہمیں عوام کا تعاون درکار ہے اس سلسلے میں سول سوسائٹی اور غیرسماجی تنظیموں کو بھی مہم میں شریک کیا جائے گا مسائل کی بات کرنے کے ساتھ اور انکے حل کی انفرادی واجتماعی کوشش بھی ہونی چاہئے اور ہرشہری کا فرض ہے کہ وہ اپنے کسی عمل سے گندگی اور آلودگی کا ذمہ دارنہ بنے ڈی ایم سی ساؤتھ انتظامیہ کیجانب سے عوام میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے مختلف مقامات پر بینرز آویزاں کئے جائیں گے جبکہ مارکیٹوں،کاروباری مراکز، دوکانداروں اور گھروں میں بھی اس ضمن میں پمفلٹس تقسیم کئے جائیں گے ہم شہر کو کچرے اور گندگی سے پاک اور عوام کوصحت مندانہ ماحول کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے صفائی کے ساتھ ساتھ بیوٹیفکیشن کے کام پر بھی بھرپور توجّہ دی جا رہی ہے جبکہ محکمہ باغات کیجانب سے شہرکی خوبصورتی کیلئے راؤنڈاباؤٹس اور سینٹرل آئی لینڈز پر مختلف اقسام کے رنگ برنگے پھولوں ،شجرکاری اور سبزہ بھی لگایاجارہا ہے محکمہ بی اینڈ آر کیجانب سے سڑکوں پر پڑنے والے گڑھوں کی بھرائی اور فٹ پاتھوں پررنگ و روغن کا کام جاری ہے اس کے علاوہ اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کاکام بھی انجام دیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :