منتخب بلدیاتی نمائندوں کو گورنر سندھ کی مبارک باد

بدھ 24 اگست 2016 22:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 اگست ۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبا د خان نے صوبہ بھر کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو مبا رک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ منتخب نمائندے اپنے متعلقہ شہروں ، تعلقوں اور یونین کونسلز کے عوام کی بلاتفریق خدمت کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابی عمل کی تکمیل سے عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہونے میں مدد ملے گی جس سے عوام کی مشکلات بھی فوری طور پر ختم اور ترقی کا عمل مزید تیز ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ منتخب ہونے والے کسی جماعت کے نہیں اپنے حلقے کے تمام عوام کے نمائندے ہیں اب ان پر بھاری ذمہ داری عائد ہو تی ہے کہ وہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے عمل میں عوام نے اپنے پسندیدہ نمائندوں کو منتخب کیا تاکہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو سکیں ، منتخب نمائندوں کو عوامی خواہشات کے عین مطابق اقدامات کو یقینی بنانا ہوگا۔