متحدہ کے وسیم اختر 195 سے زائد ووٹ حاصل کر کے کراچی کے28 ویں مئیر اور ارشد وہرا ڈپٹی مئیر منتخب

بدھ 24 اگست 2016 22:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 اگست ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء وسیم اختر 195 سے ذائد ووٹ حاصل کر کے کراچی کے28 ویں مئیر اور ارشد وہرا ڈپٹی مئیر منتخب ہوگئے ،غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق کل ووٹرز کی تعداد 308 تھی،جس میں سے295 مرد وخواتین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ،ووٹنگ کا عمل بدھ کی صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا،نومنتخب وسیم اختر کو سینٹرل جیل کراچی سے پولیس بکتر بند کے زریعے پولنگ اسٹیشن بلدیہ عظمی کراچی ایم اے جناح روڈ لایا گیا،جہاں وہ ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد نتائج آنے تک موجود رہے،اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی ،پولنگ کا عمل مکمل طور پر پر امن رہا اور ووٹر صبح9 بجے سے قبل ہی پولنگ اسٹیشن پہنچنا شروع ہوگئے،اس موقع پر ووٹر میں جوش وخروش پایا گیا،مئیر وڈپٹی مئیر کے انتخابات میں کل5 امیدواروں نے حصہ لیا ،جس میں مئیر کے لئے ایم کیو ایم کے وسیم اختر پیپلز پارٹی کے کرم اﷲ وقاصی اور ایک آزاد امیدوار شامل تھا،جبکہ ڈپٹی مئیر کے لئے ارشد وہرا اور مسلم لیگ(ن) سے امان اﷲ آفریدی امیدوار تھے۔

متعلقہ عنوان :