لیاری اور پاک کالونی سے2 افراد کی لاشیں برآمد

بدھ 24 اگست 2016 22:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 اگست ۔2016ء) لیاری اور پاک کالونی سے2 افراد کی لاشیں برآمد ،تفصیلات کے مطابق بدھ کو لیاری کے علاقے بہار کالونی گلی نمبر 7 کے مکان سے50 سالہ نامعلوم معمر شخص کی لاش ملی،جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا،پولیس نے بتایا کہ مقتول کو نامعلوم ملزمان نے تشدد کے بعد تیز دھا آلے سے گلا گوٹ کر قتل کیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی اور مقتول مذکورہ مکان میں اکیلا رہتا تھا۔

متعلقہ عنوان :