مولانافضل الرحمن خانقاہ امروٹ شریف اورخانقاہ سومرانی شریف پہنچ گئے

مختلف شخصیات کی وفات پر تعزیت

بدھ 24 اگست 2016 22:57

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 اگست ۔2016ء )قائدجمعیت مولانافضل الرحمن خانقاہ امروٹ شریف اورخانقاہ سومرانی شریف پہنچ گئے، سیدعزیزاحمد شاہ امروٹی سے بھائی اوروالدہ جبکہ ضلعی امیرجے یوآئی مولانامحمدیعقوب مہرسے اہلیہ کی انتقال پرتعزیت کرکے مغفرت کی دعاکی، رہنماؤں سے ملکی ،مقامی سیاسی اوردیگرمعاملات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے قائداورچیئرمین کشمیرکمیٹی حضرت مولانافضل الرحمن خصوصی دورے پرشکارپورکے معروف خانقاہ عالیہ امروٹ شریف اورخانقاہ عالیہ سومرانی شریف پہنچ گئے امروٹ شریف میں سیدعزیزاحمدشاہ امروٹی ،مولاناتاج محمودشاہ امروٹی ،مولاناظہیراحمدشاہ امروٹی ،سیدعبدالقادرشاہ امروٹی،سیدحسن شاہ امروٹی سے والدہ ماجدہ اوربھائی کی انتقال پرتعزیت کی جبکہ سومرانی شریف میں سجادہ نشین مولانامحمدیعقوب مہرسے اہلیہ کی انتقال پرتعزیت کرکے گہرے دکھ کااظہارکرکے مغفرت کی دعاکی گئی قائدجمعیت مولانافضل الرحمن نے امروٹ شریف کے سجادہ نشین اور جے یوآئی کے صوبائی نائب امیر مولاناسیدسراج احمدشاہ امروٹی کے رہائشگاہ پرپہنچ گئے جہاں پرمولاناسیدسراج احمدشاہ امروٹی ،ضلعی جنرل سیکرٹری جے یوآئی مولاناحافظ سیدولی اﷲ شاہ امروٹی ،مفتی رشداﷲ شاہ امروٹی سے ملکی ،مقامی سیاسی اوردیگرمعاملات پرتبادلہ خیال کیاگیا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی قائم مقام جنرل سیکرٹری مولاناامجدخان ، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ایڈووکیٹ اسلم غوری ،قاری محمدعثمان ، مولاناعبدالقیوم ہالیجوی،آغاسیدایوب شاہ ، صوبائی جنرل سیکرٹری مولاناراشدخالدمحمودسومرو،مولاناناصرخالدمحمودسومروودیگرموجودتھے