شرپسندوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے ‘ کراچی شہر میں پولیس کے گشت کو ہر صورت جاری رکھا جائے‘ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ پولیس شہریوں کی شکایات سنے اور ان کے مسائل کو حل کرے‘ تھانہ کلچر ہر صورت میں بہتر کیاجائے‘ سندھ بھر میں مثالی امن لانا چاہتا ہوں‘وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی آئی جی سندھ‘ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سے بات چیت

بدھ 24 اگست 2016 22:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 اگست ۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شرپسندوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے ‘ کراچی شہر میں پولیس کے گشت کو ہر صورت جاری رکھا جائے‘ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ پولیس شہریوں کی شکایات سنے اور ان کے مسائل کو حل کرے‘ تھانہ کلچر ہر صورت میں بہتر کیاجائے‘ سندھ بھر میں مثالی امن لانا چاہتا ہوں۔

بدھ کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے آئی جی سندھ‘ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے ملاقات کی جس میں میئر‘ ڈپٹی میئر‘ چیئرمین‘ وائس چیئرمین کے انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ شرپسندوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے اور کراچی شہر میں پولیس کے گشت کو ہر صورت جاری رکھا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیس شہریوں کی شکایات کو احترام سے سنے اور ان کے مسائل حل کرے۔ انہوں نے کہا کہ میں خود تھانے اور لاک اپ چیک کرونگا سندھ می مثالی امن اور بھائی چارے کا ماحول قائم رکھنا چاہتا ہوں ہر کوئی اپناکام کرے۔ تھانہ کلچر ہر صورت میں بہتر ہونا چاہئے اور پولیس اہلکار شہریوں سے ادب سے پیش آئیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی یقینی بنائی جائے ہر کوئی اپنا کام کرے تو تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :