اسلام آباد،جماعت اسلامی کا ایم کیو ایم اور الطاف حسین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جماعت اسلامی کے رہنماء میاں محمد اسلم ، زبیر فارو ق خان، محمد کاشف چو ہدری ،چو ہدری اکرم اور دیگر کا خطاب

بدھ 24 اگست 2016 22:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 اگست ۔2016ء ) جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیر اہتمام ایم کیو ایم کے قائد الطاف حُسین کی جانب سے پاکستان کے خلاف نعرے بازی اور نازیبا الفاظ کے استعمال اور کر اچی میں پرتشدد کاروائیوں کے خلاف نیشنل پر یس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم اور امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فارو ق خان نے کی ۔

اس مو قع پر آل پاکستان تا جر اتحاد کے مر کزی صدر محمد کاشف چو ہدری ،او جی ڈی سی ایل یو نین کے صدر چو ہدری اکرم اور دیگر نے بھی مظا ہر ے سے خطاب کیا ، مظاہرے کے شر کا ء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جس پر ایم کیو ایم اور الطاف حُسین کے خلاف نعرے درج تھے ۔

(جاری ہے)

مظاہرے سے خطاب کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے کہا الطاف حسین کے بیانات سے واضح ہو چکا ہے کہ ایم کیو ایم ملکی سلامتی اور کراچی کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکی ہے ۔

متحدہ ایک عرصہ سے کراچی میں قتل وغارت گری ، بھتہ خوری اور تشدد کی سیاست کر رہی ہے ، انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملکی سلامتی اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور الطاف حسین کی گرفتاری کے لیے برطانوی حکومت سے اعلیٰ سطح پر بات کی جائے اور ایم کیو ایم پر مکمل طور پر پابندی لگائی جائے ۔انھوں نے کہا پاکستان تا قیامت زندہ اور سلامت رہے گا اور ہم سب نے ملکر اسکی سلامتی اور بقاکے لیے کو شش کر نی ہے زبیر فارو ق خان نے کہا حکومت برطانیہ سے الطاف حسین کی نفرت انگیز تقریر اور امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کے لیے کارکنوں کے جذبات کو بھڑکانے کامعاملہ اٹھائے اور اُسے پاکستان کے اندر فسادات کروانے کے جرم میں گرفتار کر کے پاکستان کے حوالے کیا جا ئے تاکہ کراچی میں آگ وخون کے کھیل کھیلنے والوں کوعبرتناک انجام تک پہنچایا جا ئے ۔

او جی ڈی سی ایل یو نین کے صدر چو ہدری اکر م نے کہا کراچی میں ایم کیوایم کے مشتعل کارکنوں کی جانب سے ریڈزون میں میڈیا ہاؤسز پرحملے،گارڈز اور عملے پر تشدد متعدد ڈی ایس این جی کانذرآتش کرنا افسوس ناک اور قابل مذمت اقدام ہے، الطاف حسین کی شرانگیزپاکستان مخالف تقریراور کارکنوں کو شہر کے حالات خراب کرنے کے لیے اکسانا،ٹی وی چینلز میں توڑ پھوڑ نے ثابت کردیا ہے کہ کہ ایم کیوایم محب وطن جماعت نہیں بلکہ وہ انڈین راء اور دیگر بیرونی دشمن قوتوں کی آلہ کار ہے۔