ٹیوٹا اور ملت ٹریکٹرز کے مابین چھ سو نوجوانوں کو ٹریننگ دینے اور روزگار فراہم کرنے کا معاہدہ

بدھ 24 اگست 2016 22:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 اگست ۔2016ء) ٹیوٹا اور ملت ٹریکٹرز کے مابین چھ سو نوجوانوں کو ٹریننگ دینے اور روزگار فراہم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا۔تفصیلات کے مطابق ٹیوٹا اور ملت ٹریکٹرز کے مابین چھ سو نوجوانوں کو ٹریننگ دینے اور روزگار فراہم کرنے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے اس موقع پر چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ملت ٹریکٹرز ایس ایم عرفان عقیل موجود تھے۔

عرفان قیصر شیخ اور عرفان عقیل نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ملت ٹریکٹرز کے افسران کرنل نوید، سعید اکرام، ٹیوٹا افسران اختر عباس بروانہ، عامر عزیز، عمر فاروق، عظمی نادیہ، امبر چٹھہ اور دیگر افسران بھی تقریب میں موجود تھے۔چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ اس معاہدے سے آٹو انجینئرنگ شعبے میں مزید ترقی ہوگی۔

(جاری ہے)

معاہدے کے مطابق آٹھ شارٹ کورسز نیو میٹکس، ہایڈ رولک، گاجزِ ٹارچ گنز، کٹنگ ٹولز، ڈرائنگ سٹڈیزِ جگزاور فکچرز ٹیوٹا اداروں میں شروع کیے جائیں گے ، آن جاب ٹریننگ ملت ٹریکٹرز میں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ فارغ التحصیل نوجوانوں کو ملت ٹریکٹرز بیس ہزار سے زائد ماہانہ تنخواہ فراہم کریں گے ملت ٹریکٹرز ٹیوٹا کے اساتذہ کی کپیسٹی بلڈنگ کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد بھی کرے گی۔