شہبازشریف کسان دوست وزیراعلیٰ ،کاشتکاروں کی فلاح کیلئے انقلابی اقدامات کیے ہیں ‘کسان اتحاد

بدھ 24 اگست 2016 22:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء ) پنجاب زرعی کمیشن کے پہلے اجلاس کے دوران پاکستان کسان اتحاد( خالد کھوکھر گروپ) کے صدرخالد کھوکھر اوردیگر کسان تنظیموں کے نمائندوں نے تاریخ ساز کسان پیکیج دینے اور زرعی کمیشن کے قیام پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا اورانہیں کاشتکار دوست وزیراعلیٰ قراردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ جو کہتے ہیں کرگزرتے ہیں اورکسانوں کی فلاح وبہبود کیلئے شہبازشریف نے مثالی اقدامات کیے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں کی فلاح وبہبود اورانہیں ریلیف کی فراہمی کیلئے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت درست سمت میں صحیح اقدامات اٹھارہی ہے اورکاشتکار وزیراعلیٰ شہبازشریف کے انقلابی کسان دوست اقدامات پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔کاشتکار وزیراعلیٰ شہبازشریف کے کسان دوست انقلابی اقدامات پر ان کیساتھ کھڑے ہیں۔