اسلامی نظام ہی تمام مسائل کا حل ہے، قوم کوترقی وخوشحال امن اورعدل کیلئے اسلامی پاکستان کی ضرورت ہے، جماعت اسلامی بلوچستان

بدھ 24 اگست 2016 22:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء) جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی نظام ہی تمام مسائل کا حل ہے ہمیں قوم کوترقی وخوشحال امن اورعدل کیلئے اسلامی پاکستان کی ضرورت ہے حکمران جماعت کو چاہئے کہ کراچی کے لسانی تنظیم کااحتساب کریں کراچی کے لسانی تنظیم کی جانب سے ملک وملت کے خلاف ہرزہ سرائی انتہائی ظلم ہے کوئٹہ اور کراچی کے صورتحال خراب کرنے میں ملک دشمن عناصر کا ہاتھ ہے یہ ملک دشمن عناصر ایسے صورتحال پیدا کر رہے ہیں جس کی وجہ سے قوم کی توجہ اصل مسائل سے ہٹ جائے ۔

جماعت اسلامی نے قومی مسائل اجاگر کرنے کے حوالے سے سب سے بڑھ کر کر داراداکیا ۔ جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عوام تو ہرسطح پر قربانی دے رہے ہیں مگر منتخب ہونے والے حکمران لوٹ مار شروع کرکے عوام کی ارمانوں کا خون کر دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

قوم سے مخلص نہ ہونے والے لیڈرزوحکمران کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔قوم کودھوکہ دینے والوں کو عبرت کانشان بنانے کی ضرورت ہے بلوچستان کے عوام مسائل وپریشانیوں کا شکار ہیں منتخب حکومتیں الیکشن کے دوران تو بہت اچھے دعوے کردیتے ہیں مگر کامیابی کے بعد ان کی توجہ صرف اپنی ذات وپارٹی جیالوں تک محدود ہوجاتاہے جو قوم کیساتھ زیادتی ہے ۔

کرپشن اوربدامنی کے خاتمے کیلئے مخلصانہ اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے ۔ سانحہ کوئٹہ جیسے تباہ کن واقعات سے نجات اور متاثرین کے دکھ دردمیں شامل ہونے کیلئے اتحاد یکجہتی اور مخلصانہ عملی جدوجہد ضروری ہے ۔حکومت کو دعوؤں واعلانات کے بجائے مخلصانہ عملی کوششیں وکام کرنا چاہیے ۔جماعت اسلامی عدل وانصاف کے اسلامی حکومت کے قیام کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ۔

جماعت اسلامی ہی نجات دہندہ ہے ۔دیانت دار قیادت کے فقدان نے کرپشن وکمیشن مافیا کا راستہ ہموار کیا ہے ۔ بلوچستان قیام پاکستان سے حکومتی ناانصافیوں ،نااہلیوں وکرپشن کا شکار ہیں ظالمانہ ،غیر منصفانہ پالیسیوں کی وجہ سے عوام میں ردعمل اور احساس محرومی پیداہوگئی ہے عوام کے دل جیتنے کیلئے قومی سیاسی جدوجہد و اچھے وبڑے فیصلے کرنا ہوں گے مظلوم بلوچستان کیساتھ زیادتیاں بہت ہوگئی اب انصاف اور عدل اور حقیقی قومی مفادات کو ترجیح دینا ہوگی ۔ سول ہسپتال سانحہ نے بلوچستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا سانحات سے نجات کیلئے حکمرانوں کو قومی سطح پر اتحاد ویکجہتی ، مخلصانہ جدوجہد اور حقیقی دشمنوں کے خلاف بلاتفریق اتحاد ویکجہتی کی ضرورت ہے۔