شیعہ علما کونسل پنجاب کے نئے عہدیدار، حافظ کاظم رضا نقوی صوبائی نائب صدر، پروفیسر ذوالفقار حیدر سیکرٹری اطلاعات مقرر

بدھ 24 اگست 2016 22:08

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء) شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے مولانا حافظ کاظم رضا نقوی کو صوبائی نائب صدر ، پروفیسر ذوالفقار حیدر کو صوبائی سیکرٹری اطلاعات، بابرزمان کو اعزازی صوبائی نائب صدر، سید انتظار حسین نقوی کو میڈیا ایڈوائزر اور سید محمد شاہ ایڈ ووکیٹ کو ملتان ڈویژن کا صدر نامزد کردیا ہے۔

جبکہ مولانا قلب محمدعلی شاہانی کو ضلع بھکر اورمولانا مختار ثقفی کو آرگنائزر ضلع لودھراں مقرر کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نئے عہدیداروں سے صوبائی صدر نے حلف لیا اور انہیں ہدایت کی کہ اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذاور عزاداری کے تحفظ کے لئے اپنی توانائیاں استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ عہدہ اعزاز اور عوامی اعتماد کے ساتھ ذمہ داری بھی ہے ، جسے نبھانا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام اتحاد امت ہر گھر میں پہنچائیں گے اور ان کی قیادت میں پاکستان کی سیاست میں پہلے سے زیادہ موثر اور متحرک کردار ادا کریں گے۔ جس کے لئے سینٹرل کمیٹی اور سیاسی سیل کے حالیہ اجلاسوں میں حکمت عملی پر غور کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :