دہشت گردی کی نرسریاں ہمسائیہ ملک میں ہیں، جنرل عامر ریاض ،میجر جنرل شیرافگن

پاکستان کی ترقی کی رائیں بلوچستان سے گزرتی ہیں ،بھٹکے ہوئے نوجوان واپس آکر قومی دہارے میں شامل ہوجائیں تو ویلکم کرینگے ،خطاب

بدھ 24 اگست 2016 22:04

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹنٹ جنرل عامر ریاض اور آ ئی جی فرنٹیر کور میجر جنرل شیرافگن نے کہاہے کہ دہشت گردی کی نرسریاں ہمسائیہ ملک میں ہیں پاکستان کی ترقی کی راہیں بلوچستان سے گزرتی ہیں بھٹکے ہوئے نوجوان واپس آکر قومی دہارے میں شامل ہوجائیں تو ویلکم کرینگے پاکستانیوں کا خون سستا نہیں، بے گناہوں کے خون بہانے والوں سے حساب لیاجائیگاافواج پاکستان امن دشمنوں اور جہالت کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے لفٹنٹ صفی اﷲ شہیدایف سی پبلک سکول اینڈکالج میں سیاسی وقبائلی شخصیات ،اسٹوڈنٹس اورسرکاری آفیسران سے خطاب کرتے ہوئے کیااس سے قبل ایف سی ہیڈکوارٹر پہنچے پر ایف سی کے چاک چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی،جبکہ بوائز ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھا اور گرلز سیکشن کے کلاسز کا بھی افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلوچستان بدامنی میں ملوث دہشت گردوں کی نرسریاں ہمسائیہ ملک میں ہے جولوگ پاکستان کے اند ر یاباہربیٹھ کر یہ سوچ رہے ہیں کہ ہم پاکستان کو نقصان پہنچائینگے اصل میں وہ اپنی نقصان کررہے ہیں بلوچستان،پنجاب ،سندھ،کے پی کے ،کشمیراورگلگت ایک ہی جسم کے مختلف حصے ہیں اس جسم میں ایک ہی روح ہے وہ پاکستان ہے قیامت تک دنیاکی کوئی طاقت اس جسم کو روح سے جدانہیں کرسکے گا یہ رشتہ قائم و دائم رئیگاپاکستان اور بلوچستان ملکرترقی کرینگے انہوں نے کہاکہ نوشکی کے عوام کا جذبہ دیکھ کر ہمارے حوصلے اب پہاڑوں سے بھی زیادہ بلند ہوئے ہیں آج کا نوشکی بہت پرامن ہے سانحہ کوئٹہ میں ضلع نوشکی کے چار وکلاء نے جام شہادت نوش کیاسوگ میں ہوتے ہوئے بھی اہلیان نوشکی نے جس قومی جوش و جذبے کیساتھ یوم آزادی منایا وہ پوری قوم کے لیے ایک مثال ہے عوام کی حب الوطنی کی جوش و جذبہ دیکھ کراب پاکستان کے دشمن کسی صورت ہماری مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں دہشت گردی کی نرسریاں ہماری پڑوس میں ہیں ہمیں اتحاد واتفاق کے ذریعے ان نرسریوں کو شکست دیناہوگا اس کے لیے ہم سب کو اپنارول ادا کرناہوگاتب ہی دشمن کی شکست ممکن ہوگی انہوں نے کہاکہ پاکستان کی مستقبل روشن ہے پاکستان جس مقصد کے لیے بنی ہے وہ مقصد اسلامی فلاحی ریاست ہیں جہاں سب کے حقوق برابرہونگے پاکستان کو اکنامک ٹریڈملک بنائیں گے انہوں نے کہاکہ جو لوگ پاکستان کے اندر یاباہربیٹھ کر پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں وہ اپنی نقصان کررہے ہیں پاکستان کا دل بڑا بھٹکے ہوئے نوجوان اگرواپس آجائے توہم ویلکم کرینگے اگرکوئی پاکستان کے اندر بندوق کے ذریعے پاکستانیوں کا خون بہانے کی کوشش کریگا تو پاکستانیوں کا خون ہرزاں نہیں اس کا حساب ہرصورت میں لیاجائیگا۔

اس سے قبل کمانڈر سدرن کمانڈ لفٹینٹ جنرل عامرریاض اور آئی جی ایف سی میجرجنرل شیرافگن نے لفٹینٹ صفی اﷲ شہیدسکول اینڈکالج میں گرلزبلاک اوربوائزہاسٹل کا افتتاح کیا اورضلع نوشکی کے بیس پوزیشن ہولڈرطلباء وطالبات کو دیگرصوبوں کے یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسکالزشپ پربھیجنے کا بھی اعلان کیا،اس موقع پر تقریب میں کمانڈر ویسٹ بریگیڈئیر خالد بیگ،نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سردار آصف شیر جمالدینی،حاجی میر جمعہ خان بادینی،بی این پی کے میر بابورحیم مینگل،میر بہادر خان مینگل،ڈسٹرکٹ چیئرمین میر اورنگزیب جمالدینی،چیئرمین میونسپل کمیٹی سردار منظور پرکانی،میر قیوم بادینی،میر ناصر بادینی،ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین سردارزادہ خلیل احمد محمد حسنی،سردار نادر خان بادینی،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء میر عثمان بادینی،حافظ عبداﷲ گورگیج،ڈپٹی کمشنر شکیل احمد خواجہ خیل،ڈی پی اونذر جان بلوچ،ڈسٹرکٹ اٹارنی گردھاری لعل،ودیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :