پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جاری مندی کے بادل چھٹ گئے، سرمائے میں 67ارب سے زائدروپے کااضافہ

بدھ 24 اگست 2016 21:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جاری مندی کے بادل چھٹ گئے کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کوکے ایس ای100انڈیکس 39500پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر دوبارہ بحال ہو گیا ۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 67ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیا۔سیاسی افق پر چھائی بے یقینی کی کیفیت میں کمی آنے کے بعد سرمایہ کار ایک بار پھر توانائی ،بینکنگ ،فرٹیلائزر ،آئل اینڈ گیس سیکٹرز سمیت منافع بخش شعبوں میں سرگرم دکھائی دیئے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں تیز ی کا رجحان غالب رہا۔

بدھ کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں106.39پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100انڈیکس39400.19پوائنٹس سے بڑھ کر39506.58پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس16.31پوائنٹس کے اضافے سے22549.24پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس26423.81پوائنٹس سے بڑھ کر26539.12پوائنٹس پربندہوا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روزمارکیٹ کے سرمائے میں67ارب22کروڑ5لاکھ1ہزار179روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم79کھرب12ارب 24کروڑ39لاکھ48ہزار10روپے سے بڑھ کر79کھرب45ارب2کروڑ34لاکھ46ہزار831روپے ہوگیا۔

بدھ کومارکیٹ میں14کروڑ4لاکھ46ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو7ارب روپے تک محدودرہی جبکہ منگل کے روز17کروڑ37لاکھ45ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو8ارب روپے ریکارڈکی گئی تھی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز مجموعی طورپر390کمپنیوں کاکاروبارہواجس میں سے223کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،142میں کمی اور25کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروبارکے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ1کروڑ22لاکھ،دیوان موٹرز1کروڑ14لاکھ،سوئی نادرن گیس کمپنی66لاکھ54ہزار،دیوان سیمنٹ44لاکھ56ہزاراورپاک الیکٹرون41لاکھ29ہزارحصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتارچڑھاؤکے اعتبارسے باٹاپاک کے بھاؤمیں99.95روپے اورپاک ٹوبیکوکے بھاؤمیں47.52روپے کااضافہ جبکہ نیسلے پاک کے بھاؤمیں49روپے اورفیروزسنزکے بھاؤمیں20.77روپے کی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی۔

متعلقہ عنوان :