سپریم کورٹ آف پاکستان میں محکمہ تعلیم کے تین افسران رفیعہ ملاح، منسوب حسین صدیقی اور اخلاق احمد کی غیرقانونی ترقی درخواست دائر

بدھ 24 اگست 2016 21:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء) سپریم کورٹ آف پاکستان میں محکمہ تعلیم کے تین افسران رفیعہ ملاح، منسوب حسین صدیقی اور اخلاق احمد کی غیرقانونی ترقی ،ڈیپوٹیشن ،کیڈر تبدیل کروانے اور انہیں اصل عہدوں پر واپس نہ بھیجنے پر چیف سیکرٹری سندھ محمد صدیق میمن اور سیکرٹری تعلیم فضل اﷲ پیچوہوسمیت تینوں افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فیروز الدین احمد صدیقی کی جانب سے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ احمد نواز چوہدری کی دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان تینوں افسران نے سپریم کورٹ کے ان احکامات کی صریحاً خلاف ورزی کی ہے جس میں سپریم کورٹ نے واضح طور پر غیرقانونی ترقی پانے، کیڈر تبدیل کروانے اور ڈیپوٹیشن پر دوسرے محکموں میں تعینات ہونے والے افسران کو واپس بھیجنے کیلئے کہا تھا مگر تاحال رفیعہ ملاح، منسو ب حسین صدیقی اور اخلاق احمد کو ان کے اصل عہدوں پر واپس نہیں بھیجا گیا ہے جو توہین عدالت ہے۔

متعلقہ عنوان :