ایس ڈی او رائے ونڈ عوام کیلئے وبال جان بن گیا ،کئی ہفتوں سے بجلی کی بند ش پر عوام کا احتجاج

بدھ 24 اگست 2016 21:04

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء ) لیسکو ایس ڈی او رائے ونڈ عوام کے لئے وبال جان بن گیا ،کئی ہفتوں سے بجلی کی بند ش پر ایس ڈی او رائے ونڈ کے غیر ذمہ دارانہ رویے پر بستی امین پورہ کے رہائشی درجنوں افراد نے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق رائے ونڈ سب ڈویژن لیسکو میں نو تعینات ایس ڈی او محمد علی ریاض کے خلاف گزشتہ روز مقامی شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ڈی او مذکورٹھنڈے کمرے سے باہر نکلنے کی زحمت گوارا نہیں کرتا کئی ہفتوں سے بستی امین پورہ کا ٹرانسفارمر خراب ہے ایس ڈی او پیسوں کا مطالبہ کرتا ہے عدم ادائیگی کی صورت میں شہریوں کیساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کیا جاتا ہے مقامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے ایس ڈی او محمد علی ریاض کی تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایماندار افسر کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :