الیکشن کمیشن نے میونسپل کمیٹی ماتلی بدین میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے 4امیدواروں کو نااہل قرار دینے کا ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قراردید یا، الیکشن لڑنے کی اجازت

بدھ 24 اگست 2016 20:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر)سردار رضا کی منظوری سے ضلع بدین میں میونسپل کمیٹی ماتلی چیئرمین اور وائس چیئرمین کے 4امیدواروں کو نااہل قرار دینے کے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے چاروں امیدواروں کو اہل قرار دے دیا او 25اگست کو میونسپل کمیٹی میں انتخابات کیلئے نئی تاریخ مقرر کردی ہے۔

بدھ کو الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق صوبائی الیکشن کمیشن نے گذشتہ روز 4امیدوارں کو نااہل قرار دینے بارے ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ اور اس فیصلے کے خلاف پیپلزپارٹی کے سینیٹر تاج حیدر کا خط مرکزی الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا،کمیشن نے معاملے کا جائزہ لینے کے بعد چیئرمین اور وائس چیئرمینونں کے چار امیدواروں،عبدالرؤف،عبدالرحمن،عبدالسلمان اور اﷲ بخش کی نااہلیت بارے آر او کے کے فیصلے کو منسوخ کرتے ہوئے انہیں اہل قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے قرار دیا ہے کہ آر او کو انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو نااہل قرار دینے کا قانونی اختیار نہ تھا۔الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمیشن کو بدین ضلع کی متعلقہ میونسپل کمیٹی میں 25اگست کو انتخابات کرانے کا شیڈول جاری کرتے ہوئے ریجنل الیکشن کمشنر حیدرآباد اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر حیدرآباد کو ڈی آر او اور آر او مقرر کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :