بلدیاتی انتخابات آخری مرحلہ ،سکھر میں پیپلزپارٹی نے پورے ضلع میں کلین سوئپ کر دیا

بدھ 24 اگست 2016 20:11

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء) سکھر میں پیپلزپارٹی نے پورے ضلع میں کلین سوئپ کر دیا ہے ،میئر،ڈپٹی مئیر،ضلع کونسل کے چئیرمین اوروائیس چئیرمین بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں سینیٹر اسلام الدین شیخ کے صاحبزادے اور ایم این اے نعمان شیخ کے بھائی ارسلان شیخ بلامقابلہ میئر منتخب،سابق تعلقہ ناظم عبدالحق چوہان کے بیٹے طارق چوہان ڈپٹی میئر منتخب،،فریال تالپور کے قریبی ساتھی محمد علی شیخ کے بھائی سابق تعلقہ ناظم اسلم شیخ بلامقابلہ ضلع کونسل کے چیئرمین منتخب،وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے قریبی دوست سمجھے جانے والے سابق ایم پی اے جاوید شاہ کے صاحبزادے شاہ زیب شاہ بلامقابلہ ضلع کونسل کے وائس چیئرمین منتخب،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید کے قریبی ساتھی شکیل عمر میمن روہڑی میونسپل کمیٹی کے چئیرمین بن گئے ،محمد آصف خان مہر روہڑی میونسپل کمیٹی کے بلامقابلہ وائس چیئرمین بن گئے،خورشید شاہ کے قریبی ساتھی سید عنایت شاہ بلامقابلہ ٹاؤن کمیٹی صالح پٹ کے چئیرمین ہوگئے ،سید احسان شاہ صالح پٹ ٹاؤن کمیٹی کے وائس چیئرمین منتخب،خورشید شاہ کے قریبی ساتھی شبیر احمد شیخ ٹاؤن کمیٹی پنو عاقل کے چئیرمین اوربھیشم لعل وائس چیئرمین منتخب،محمد عالم رامیجو باگڑجی ٹاؤن کمیٹی کے چیئرمین اوررب نواز میمن بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب،ٹاؤن کمیٹی کندھرا کے لیے مہر علی برڑو چیئرمین اور کنہایا لعل وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں واضع رہے کہ امیدواروں کی سرکاری طور پر بلامقابلہ کامیابی کے نوٹیفکیشن کا اجراء(کل ) آج ہوگااورسکھر ضلع میں پیپلزپارٹی کے مقابلے میں کسی اور پارٹی کا امیدوار مقابلے میں نہیں آیاسکھر میں فنکنشل لیگ اور ایم کیو ایم نے اپنے اپنے امیدوارشہر کی فلاح و بہبود و ترقی کیلئے دستبردار کرادیئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :