چیچہ وطنی، منشیات فروخت ،ناجائز اسلحہ رکھنے پر پولیس تھانہ سٹی نے دو مقدمات درج کرکے ملزمان گرفتار کر لیے

بدھ 24 اگست 2016 19:14

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء) منشیات فروخت اور ناجائز اسلحہ رکھنے پر پولیس تھانہ سٹی نے دو مقدمات درج کرکے ملزمان گرفتار کر لیے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ملزم محمد علی شاہ سکنہ ریلوے پھاٹک سے دوران تلاشی پولیس نے پسٹل تیس بور برآمد کر لیا اور ملزم ارشد جو کہ سرعام چرس فروخت کر رہا تھا پولیس نے ملزم کو چرس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور ملزم کے قبضہ سے چرس برآمد کر لی ۔ پولیس تھانہ سٹی نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے اور دونوں کو حوالات میں بند کر دیاہے۔

متعلقہ عنوان :