اسلام آباد پولیس کے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کی کا رروائی،خر دبر د کے مقدمہ میں ملزم کوٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا

بدھ 24 اگست 2016 19:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء) اسلام آباد پولیس کے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ(SIU) کی کا رروائی،خر دبر د کے مقدمہ میں ملزم کوٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا ملزم کے انکشاف و نشاندہی پر تقریباً50لاکھ روپے مالیت کا سامان برآمد کر لیاگیا۔بازیافتہ سامان میں طلائی زیورات، طلائی میڈل04عدد،قیمتی شیلڈیں02عدد، قیمتی سٹڈ نگوں والے14عدد ، گھڑیاں06عدد،قیمتی آرٹیفیشل جیولری03ہار سیٹ مکمل نگوں والے، 05چوڑیاں ،03انگوٹھیاں، رقم سے خریدی گئی کرولا کار ماڈل2015ء شامل ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی کی ہد ا یا ت پر ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر)محمد الیاس نے ڈی ایس پی سی آئی اے بشیر احمد نون کی زیر نگرانی ، اے ایس آئیزسید حیدر علی شاہ،عرفان اﷲ خٹک معہ امجد خان، حامد شاہ اور عابد حسین پر مشتمل ٹیم تشکیل دی ۔

(جاری ہے)

تشکیلی ٹیم نے ملزم بشیر احمد ولد جمعہ خان ساکن پلاٹ کوٹلی باجوہ تحصیل و ضلع نارووال کو کو ٹریس گرفتار کر لیا۔

ملزم کے انکشاف ونشاندہی پر تقریباً50لاکھ روپے مالیت کا سامان برآمد کر لیا بازیافتہ سامان میں طلائی زیورات، طلائی میڈل04عدد،قیمتی شیلڈیں02عدد، قیمتی سٹڈ نگوں والے14عدد ، گھڑیاں06عدد،قیمتی آرٹیفیشل جیولری03ہار سیٹ مکمل نگوں والے، 05چوڑیاں ،03 انگوٹھیاں،ان سلے کپڑے اور خردبرد کی گئی رقم سے خریدی گئی کرولا کار ماڈل2015ء شامل ہے ۔ابتدائی تفتیش کے دوران اس ملزم نے ذیل انکشاف کیا۔

1سابقہ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ ذاکر حسین سید (مرحوم)اور ان کی ضعیف العمر اور بیمار اہلیہ ساجدہ ذاکر کی بیماری اورضعیف العمری کاناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے انکے ملازم محمد امین، اسکی بیوی طاہرہ اور امین کے بھائی بشیراحمد نے کروڑوں روپے کی جیولری،نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء خرد برد کر لی تھیں جس کا راز ساجدہ ذاکر کی وفات کے بعد کھلا ان ملازمین کی اس خرد برد کی نسبت مقدمہ نمبر505مورخہ 15-09-15بجرم408/34ت پ تھانہ مارگلہ درج رجسٹر ہے۔

ملزم محمد مین قبل ازیں گرفتارہو کر ضمانت پر ہے جب کہ اس کی بیوی طاہرہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کروائے گئے ہیں جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایس پی اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیموں کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اورنقدانعاما ت دینے کا اعلا ن کر تے ہو ئے کہا شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے اور جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی میں کر دار ادا کر نے والے پولیس افسر کی حوصلہ افزائی کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :