سوات میں غیرت کے نام پر نوجوان سنگسار ٗخاتون زخمی

بدھ 24 اگست 2016 18:44

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء) ضلع سوات میں ایک 20 سالہ نوجوان کو غیرت کے نام پر پتھر مار کر قتل اور شادی شدہ خاتون کو زخمی کردیا گیا۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) صادق اکبر نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر جب پولیس جائے وقوع پر پہنچی تو وہاں نوجوان اور خاتون کو زنجیروں میں جکڑا ہوا پایا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی کے مطابق نوجوان جائے وقوع پر ہی ہلاک ہوگیا تھا ٗزخمی خاتون کے گلے میں پھندا لگا ہوا تھا۔صادق اکبر کے مطابق خاتون کے والد نے نوجوان کو قتل اور اپنی بیٹی کو زخمی کرنے کا اعتراف کیا اور بتایا کہ یہ غیرت کا معاملہ تھا۔ڈی ایس پی نے بتایا کہ خاتون کے رشتے داروں کے مطابق یہ دونوں قابل اعتراض حالت میں پائے گئے تھے۔پولیس نے خاتون کے والد اور اس چچا کو گرفتار کرلیاجن کے گھر پر یہ واقعہ پیش آیا زخمی خاتون کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ڈی ایس پی کے مطابق پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

متعلقہ عنوان :