ضلع کونسل صوابی نے محکمہ پولیس میں مزید 500پولیس فورسز کی بھر تی کی متفقہ قرارداد کی منظوری دیدی

بدھ 24 اگست 2016 18:28

صوابی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء) ضلع کونسل صوابی نے محکمہ پولیس میں مزید پانچ سو پولیس فورسز کی بھر تی کی متفقہ قرارداد کی منظوری دے دی ضلع کونسل کا اجلاس بدھ کے رو ز ضلعی اسمبلی ہال شاہ منصور میں منعقد ہوا جس میں ضلع ناظم امیر الرحمن کے علاوہ تمام اراکین کونسل نے شرکت کی۔اس موقع پرڈی پی او صوابی جاوید اقبال خان نے نئے پولیس آرڈیننس 2016 کے تحت پولیس کارکردگی رپورٹ ضلعی اسمبلی میں پیش کی ۔

نئے قانون کے تحت ڈی پی او ہر 6ماہ بعد ایک بار اپنی کارکردگی اسمبلی میں پیش کرے گا۔ پولیس آرڈیننس 2016کو عملی شکل دینے کا آغاز کیا گیا ،نئے آرڈیننس میں مجوزہ دیگر اختیارات اور ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ ضلعی پولیس سربراہ کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے کہ وہ ہر چھ ماہ بعد ایک بار ضلع کونسل کو اپنی چھ ما ہ کی کارکردگی پیش کرے گا اجلاس میں ڈی پی او صوابی جاوید اقبال نے نئے آرڈیننس میں ڈسٹرکٹ ناظم ،ڈسٹرکٹ کونسل ناظم ضلعی پبلک سیفٹی کمیشن کو حاصل کر دہ اختیارات ،فرائض منصبی اور ذمہ داریوں پر تفصیلی روشنی ڈالی پولیس اور منتخب نمائندوں کے مابین تعاون پر زور دیا اور پولیس کی طرف سے پرہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او صوابی نے ضلعی پولیس کی چھ ماہ کی تفصیلی کارکردگی ایون میں پیش کی ،ضلع کونسل کے ممبران نے پولیس کی کارکردگی کو قابل تحسین قرار دیا اور پولیس کے ساتھ امن امان قائم اور بحالی میں اپنے بھرپور کردار کا یقین دلایا،منتخب نمائیندوں نے اپنی طرف سے پولیس کے کردار کو مزید فعال اور موثر بنانے کے لئے مختلف تجاویز اور آراء پیش کی ،ضلع کونسل نے بھاری اکثریت سے ضلع پولیس کے لئے مزید 500اہلکاران کی بھرتی کے لئے متعلقہ قرار دادپیش کیا ،اجلاس کے اختتام پر شہدائے پولیس کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور پولیس کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، اور ایس ایچ او زیدہ محمد اصغر خان کی کم مدت میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر کاروائی اور ان کی قابلیت اور اخلاقی وجہ سے ان کو زبر دست خرااج تحسین پیش کی جس نے جان کی بازی لگا کر ایک تاریخ رقم کردی ۔

متعلقہ عنوان :