کوئی غلط فہمی میں نہ رہے پاکستان کیخلاف غلیظ زبان استعمال کرنیوالے کو معاف نہیں کیا جائیگا‘عمران نذیر

2018ء تک صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں مسنگ سہولیات کا خاتمہ ہو جائے گا محنت کررہے ہیں‘ رکن پنجاب اسمبلی

بدھ 24 اگست 2016 18:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے جنرل سیکرٹری ورکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہاہے کہ پاکستان کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرنے والے کسی بھی شخص کو معاف نہیں کیا جائے گا آئین کے مطابق کارروائی ہوگی،کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے،پاکستان مسلم لیگ (ن)’’پاکستان زندہ باد‘‘ ریلیاں اور سیمینارزکا انعقاد کرے گی،پنجاب بھر کے ہسپتالوں عوام کو میعاری سہولیات کا آغاز ہو چکا ہے،2018ء تک صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں مسنگ سہولیات کا خاتمہ ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پنجاب اسمبلی سکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت پاکستان کی سالمیت پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دے گی ،جو بھی ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا اور آئین میں درج سزاؤں کا بھی سامنا کرنا پرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی اس وقت تمام تر توجہ صوبے کے ہسپتالوں کو بہتر کرنے کی طرف ہے، کوشش ہے کہ آئندہ جنرل الیکشن تک تمام لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولتیں میسر ہوں، اس کے لئے تمام تر وسائل بھی استعمال کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :