مطالبات منظور نہ کرنے پر ایپکا لاہور ڈویژن کے محکمہ جات کا اجلاس کل )طلب کر لیا گیا

بدھ 24 اگست 2016 18:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء) مطالبات منظور نہ کرنے پر ایپکا لاہور ڈویژن کے محکمہ جات کا اجلاس کل ( جمعرات ) طلب کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی صدر ایپکا پنجاب حاجی محمد ارشاد چوہدری نے کہا کہ پنجاب حکومت اپنے وعدے کے مطابق اورتشکیل کردہ کمیٹی زیر سربراہی شمائل احمد خواجہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی پیش کردہ رپورٹ جو کہ وزیر اعلیٰ آفس میں ایک ماہ سے زیر التواہے کو منظور کرتے ہوئے ایپکا کے مطالبات کو31 جولائی تک منظوری کی ڈیڈ لائن دی تھی جس پر کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہ ہوئی ہے۔

جس کی وجہ سے ملازمین میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس رویہ کے خلاف ایپکا نے کل ( جمعرات ) صبح 10 بجے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکیشن ، شادمان، لاہور میں ایک اجلاس زیر صدرات حاجی محمد ارشاد چوہدری، صدر ایپکا پنجاب ،منعقد ہو رہا ہے جس میں لاہور ڈویژن کے تمام محکمہ جات کے صدوروجنرل سیکرٹری صاحبان شرکت کریں گے اجلاس میں مطالبات کی منظوری کے حوالہ سے تمام عہدیداران سے تجاو یز طلب کرتے ہوئے آئندہ کا لالحہ عمل تشکیل دیں گے۔

متعلقہ عنوان :